ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ کے  4امتحانی مراکز میں یکم مارچ سے پی یو دوم سالانہ امتحان کی شروعات : طلبا توجہ دیں

بھٹکل تعلقہ کے  4امتحانی مراکز میں یکم مارچ سے پی یو دوم سالانہ امتحان کی شروعات : طلبا توجہ دیں

Thu, 28 Feb 2019 20:37:47    S.O. News Service

بھٹکل :28؍فروری (ایس او نیوز)یکم مارچ بروز جمعہ سے شروع ہورہے  پی یو دوم کے سالانہ امتحانات کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ تعلقہ میں کل 4امتحانی مراکز کے 59کمروں میں امتحانات ہونگے۔ 1693طلبا امتحانات کا پرچہ لکھیں گے۔صبح 15-10بجے سے پرچہ شروع ہوگا۔ جو دوپہر 30-01بجے تک چلے گا۔ طلبا وقت سے پہلے اپنے مرکز پہنچ کر اپنے نمبر کی تصدیق کرلیں۔  

انجمن پی یوکالج بھٹکل میں 23کمروں میں 677طلباامتحان دیں گے  جس کے لئے 32عملہ اپنی خدمات انجام دے گا۔ اسی طرح گرو سدھیندرا کالج مرکز میں 17بلاک ہیں تو 500طلبا امتحان میں حاضر ہونگے ۔ آنند آشرم کانونٹ میں 5کمرے امتحانات کے لئے استعمال کئے جارہے ہیں جہاں 23عملہ امتحان میں کام انجام دیں گے۔ مرڈیشور کے آر این ایس کلاج میں 11کمروں میں 317طلبا 26عملے کی نگرانی میں امتحان لکھیں گے۔ شرالی کے جنتا ودیالیا میں 199طلبا8کمروں میں 17عملے کی نگرانی میں  امتحان لکھیں گے۔ تعلقہ کے چاروں مراکز کے اطراف پولس سکیورٹی لگائی گئی ہے۔


Share: